کے ای ایس سی نے گزشتہ چند ماہ میں ملک کو 57 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا عابد شیر علی

ایک ادارے کو خوش کر کے پورے ملک کا گلا نہیں گھونٹ سکتے، عابد شیر علی

نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کو ہدایت کی گئی ہے کہ کے ای ایس سی کو 650 میگاواٹ بجلی تک محدود کرکے رپورٹ پیش کی جائے، وزیر مملکت عابد شیر علی فوٹو: ایکسپریس نیوز/فائل

وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ کے ای ایس سی کی وجہ سے پچھلے چند ماہ میں ملک کو 57 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔


اپنے ایک بیان میں عابد شیر علی نے کہا کہ ایک ادارے کو خوش کر کے پورے ملک کا گلا نہیں گھونٹ سکتے، کے ای ایس سی کی خلاف ورزیاں جاری ہے جسے روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کو ہدایت کی گئی ہے کہ کے ای ایس سی کو 650 میگاواٹ بجلی تک محدود کرکے رپورٹ پیش کی جائے کیونکہ کے ای ایس سی کی خلاف ورزی کے باعث ہمیں ڈیزل پر مہنگا پلانٹ چلانا پڑتا ہے جس سے پچھلے چند ماہ میں ملک کو 576 ملین روپے کا نقصان ہوچکا ہے لیکن اب ہم مزید نقصان برداشت نہیں کرسکتے اس لئے کے ای ایس سی کو خلاف ورزی سے باز آنا ہوگا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا تھا کہ کے ای ایس سی سالانہ اربوں روپے کی بجلی چوری کرتی ہے اور اگر اب اس نے 650 میگاواٹ سے زائد بجلی استعمال کی تو اس کی بجلی کاٹ دیں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story