پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں کا مطالبہ
حکومت عوامی امنگوں پر پورا اترنے میں ناکام نظر آرہی ہے، پٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے مہنگائی کا شدید بحران جنم لے گا
مختلف جماعتوں کے رہنمائوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے بصورت دیگر عوام سڑکوں پر احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے، اضافے سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔
جماعت اسلامی سندھ کے امیر اسد اللہ بھٹو نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عوام دشمن قرار دیا ہے، انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے، جمعیت علمائے اسلام (س) سندھ کے جنرل سیکریٹری مفتی عثمان یارخان ، کراچی کے امیر قاری عبدالمنان انور نقشبندی، حافظ احمد علی، علامہ احمد علی مدنی نے دس روز میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو مرتبہ بے تحاشا اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پہلے ہی انتہا کو پہنچ چکی ہیں اب مزید اضافہ ملکی معیشت کو تباہ اور عوام کو زندہ درگور کردے گا۔
لہذا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے،مہاجر قومی موومنٹ کے رہنما طارق نظامی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے، انھوں نے کہا کہ عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں جبکہ حکمراں عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال کر اپنا گھر بھر رہے ہیں جس کی اجازت نہیں دی جائے گی، اہلسنت و الجماعت کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ پٹرولیم اور گیس مصنوعات میں اضافہ عوامی مسائل میں مزید اضافے کا باعث بنے گا ،آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کو معاشی استحصال سے دوچار کر رہا ہے موجودہ حکومت اب تک عوامی امنگوں پر پورا اترنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا شدید بحران جنم لے گا،حکومت اپنے فیصلے پر غور کرے اور قیمتوں میں اضافے کو واپس لے، جمعیت علمائے پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمدشکیل قاسمی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پٹرولیم قیمتوں کوکم کرکے عوام کی قوت برداشت کی سطح تک لاکر منجمد کرے اور پٹرولیم قیمتوں پر ہفتہ وار نظرثانی کا ڈرامہ بند کرکے اس جان لیوا مہنگائی سے پریشان حال ملک کے 98 فیصد غریب اور سفید پوش عوام کو ریلیف دے۔
پاسبان کراچی کے صدر شفیع احمد نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو حکومت کا بے رحمانہ اقدام قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ جب حکمرں ظلم پر ظلم کرتے رہیں گے تو عوام کا بھی حق بنتا ہے کہ وہ اپنے حقوق اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے تحفظ کیلیے اٹھ کھڑے ہوں، انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے، ممتاز عالم دین مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام پر بدترین ظلم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، رہی سہی کسر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے پوری کردی ہے، وحدت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما حافظ خلیل احمد چشتی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ اشیائے صرف کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے۔