شانتی نگرمیں آپریشن مقابلےکےبعد منشیات فروش گرفتار
دیگر علاقوں سے 17 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیاگیا
پولیس نے شانتی نگر میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کے دوران ایک منشیات فروش کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی، دیگر علاقوں سے پولیس نے 17 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی نیوٹاؤن ناصر لودھی کی سربراہی میں عزیز بھٹی پولیس کی بھاری نفری نے ڈالمیا کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع پر شانتی نگر کا محاصرہ کرلیا جس پر جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی تاہم پولیس نے جوابی فائرنگ کے تبادلے میں ایک منشیات فروش انیس کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ دیگر ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
ڈی ایس پی ناصر لودھی نے بتایا کہ گرفتار زخمی ملزم عزیز بھٹی پولیس کو منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں درج مقدمات میں مطلوب تھا ، پولیس نے شانتی نگر میں تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات اور شراب کی بوتلیں برآمد کی ہیں ، ایس ایچ او سرسید ٹاؤن انسپکٹر چنگیز خان اور سب انسپکٹر الطاف نے خفیہ اطلاع ملنے پر سیکٹر 7-A محمد شاہ قبرستان میں چھاپہ مار کر 2 ملزمان رضوان عرف ڈاڈا اور کاشف عرف مینو کو گرفتار کر کے 2 ٹی ٹی پستول اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ۔
ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری چوہدری افضل نے شاہنواز بھٹو کالونی اور زرینہ کالونی میں چھاپے مار کر 5 ملزمان محسن ، شہزاد ، ثاقب ، حسن شاہ اور زاہد حسین کو گرفتار کر کے ایک کلاشنکوف ، 3 ٹی ٹی پستول اور 4 سو گرام چرس برآمد کرلی ، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم محسن کے قبضے سے کلاشنکوف ملی ہے جو کہ اپنے دیگر ساتھیوں شہزاد اور ثاقب کے ہمراہ ڈکیتی کی وارداتیں کرتا تھا اور اس سے قبل بھی گرفتار ہو چکا ہے۔
ناظم آباد پولیس نے 2 ملزمان ارشد اور خالد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ سائٹ اے سیکشن پولیس نے مختلف لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث5 ملزمان وسیم ، امیر محمد ، علی محمد ، ولی جان اور ملک زادہ کو گرفتار کر کے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا گروہ صنعتی ایریا میں لوٹ مار کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا جبکہ دوسری کارروائی میں پولیس نے 3 منشیات فروشوں اسحاق ، حیات اور نسیم کو گرفتار کر کے چرس برآمد کرلی۔