ایم کیوایم کے فاروق ستاراقبال علی محمد رشید گوڈیل کے بعد اقبال قادری کی کامیابی بھی چلینج
انتخابی عمل میں مبینہ طور پر دھاندلی کے نتیجے میں ایم کیو ایم کے اقبال قادری کامیاب ہوئے ہیں،درخواست گزار کا موقف
اقبال علی محمد، فاروق ستار اور رشید گوڈیل کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کے ایک اور رکن قومی اسمبلی اقبال قادری کی کامیابی کو بھی چیلنج کردیا گیا ہے۔
11 مئی کو ہونے والے عام انتخابات میں کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 241 پر تحریک انصاف کے امیدوار سعید آفریدی نے الیکشن ٹریبونل میں درخواست جمع کرائی ہے کہ انتخابی عمل میں مبینہ طور پر دھاندلی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار اقبال قادری کامیاب قرار پائے ہیں. انہوں نے درخواست میں اپیل کی کہ الیکشن ٹریبونل قانون کے مطابق انہیں انصاف فراہم کرے۔
واضح رہے کہ اقبال قادری 95 ہزار 584 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے تھے جبکہ ان کے مدمقابل 18 امیدواروں میں دوسرے نمبر پر سعید آفریدی رہے تھے جنہوں نے 27ہزار 827 ووٹ لئے تھے, اس سے قبل کراچی سے ہی کامیاب ہونے والے ایم کیوایم کے 3 ارکان اسمبلی اقبال علی محمد، فاروق ستار اور عبدالرشید گوڈیل کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں عزرداریاں جمع ہوچکی ہیں۔