افغانستان کی جانب سے پاکستانی چوکی پر متعدد راکٹ فائر ایف سی کے 2 جوان زخمی
افغانستان کی جانب سے فائر کئے گئے راکٹ مقامی آبادی میں بھی گرے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،عسکری ذرائع
افغانستان کی جانب سے پاکستانی چوکی پر متعدد راکٹ فائر کئے گئے جس کے نتیجے میں ایف سی کے 2 جوان زخمی ہوگئے۔
عسکری ذرائع کے مطابق افغانستان کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے باجوڑ میں پاکستانی چوکی سرکئی پر متعدد راکٹ داغے گئے جس کے نتیجے میں ایف سی کے 2 جوان زخمی ہوگئے، فائر کئے گئے راکٹوں میں سے کئی مقامی آبادی میں بھی گرے تاہم وہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ زخمی ہونے والے اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان کی جانب سے اس سے قبل بھی متعدد بار پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے راکٹ فائر کئے گئے ہیں جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوچکے ہیں، پاکستان اس معاملے کو نہ صرف کئی مرتبہ افغان حکام کے سامنے اٹھا چکا ہے بلکہ افغان ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے احتجاج بھی کرچکا ہے۔