عمران خان نے ایسی صورتحال پیدا کردی کہ کوئی وزیراعظم بننے کو تیار نہیں فضل الرحمان
وزیراعظم استعفیٰ دے دیتے تو معاملہ یہاں تک نہ پہنچتا، سربراہ جے یو آئی (ف)
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ایسی صورتحال پیدا کردی ہے کہ کوئی اب وزیراعظم بننے کو تیار نہیں۔
اسلام آباد میں چوہدری برادران سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم اپنے مطالبات پر قائم ہیں اور حکومت بھی آگے بڑھنے کو تیار نہیں، ہم آزادی مارچ کو جاری رکھے ہوئے ہیں، ہمارے کارکن پاکستان کی بڑی شاہراہوں پر موجود ہیں، کارکنوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ مسافروں کا خاص خیال رکھیں، وزیراعظم استعفیٰ دے دیتے تو معاملہ یہاں تک نہ پہنچتا، معاملے کو مزید خرابی اور تشدد کی طرف نہ لے جایا جائے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سبزیاں اور اناج عوام کی پہنچ سے دور ہوگئے ہیں، ہم عوام کی جنگ لڑرہے ہیں، عمران خان نے ایسی صورتحال پیدا کردی کہ کوئی اب وزیراعظم بننے کو تیار نہیں۔
اس موقع پر چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ بےمثال تھا، اس سے پہلےدھرنوں میں لوگ زخمی ہوتے رہے لیکن مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ پرامن تھا، انہوں نے ثابت کردیا کہ اس وقت مولانا فضل الرحمان کےعلاوہ کوئی اپوزیشن لیڈر نہیں۔
نواز شریف کے علاج سے متعلق چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نوازشریف کو باہر جانے کی اجازت دی جائے،وزیراعظم عمران خان اپنے ماتھے پر کلنک کاٹیکا نہ لگائیں۔