تہرے قتل کے روپوش ملزم دیگر رشتے داروں کو گولیاں بھیجنے لگے

ملزمان کی مقتولین کے لواحقین سے تعزیت کرنے والے افراد کو قتل کی دھمکیاں۔

قاتل گرفتار نہ ہوسکے جو پورے خاندان کیلیے خطرہ بن گئے ہیں،رشتے داروں کی گفتگو فوٹو: فائل

LONDON:
پاپوش نگر میں ایک ہی خاندان کے3 افراد کو قتل کرنے والے ملزمان نے مقتولین کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرنے والے رشتے داروں کے گھر پر کاغذ میں لپیٹ کر پستول کی گولیاں بھیج دیں۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ جب تک قاتل آزاد رہیں گے ہماری زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں، تفصیلات کے مطابق 14 اکتوبر کو پاپوش نگر کے علاقے میں لال مسجد کے قریب ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے3 افراد مہتاب ، اعزاز اور اریب کو ہلاک جبکہ3 افراد کو زخمی کردیا تھا،مقتولین کے اہل خانہ سے خاندان کے دیگر رشتے داروں نے اظہار ہمدردی کی لیکن قاتلوں نے انھیں بھی اب قتل کرنے کی دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں۔




مقتول اریب کے اہل خانہ نے بتایا کہ پاپوش نگر میں ان کے دیگر رشتے دار رہائش پذیر ہیں جوکہ واقعے کے بعد ان سے اظہار ہمدردی کے لیے ان کے گھر آئے لیکن سفاک قاتلوں نے پاپوش میں رہائش پذیر ان کی پھوپھی کے گھر کاغذ میں لپیٹ کر پستول کی گولیاں بھیج دیں اور دھمکی دی ہے کہ وہ انھیں بھی قتل کردیں گے،انھوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ قاتل آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں جوکہ اب تمام رشتے داروںکے لیے خطرہ بن گئے ہیں لہٰذا انھیں جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔
Load Next Story