دوڑ بے قابو ٹریلر موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑا2بہنیں جاں بحق

بھائی شدید زخمی،ہلاک شدگان کا تعلق قریبی گائوں ٹھارو مل سے ہے،لاشیں2 گھنٹے سڑک پر پڑی رہیں، ڈرائیور فرار

پولیس2 گھنٹے بعد جائے حادثہ پر پہنچی، جس کے باعث لاشیں 2 گھنٹے تک سڑک پر پڑی رہیں۔ فوٹو: فائل

دوڑ میں سی این جی اسٹیشن کے قریب تیز رفتار ٹریلر موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑا۔

حادثے کے نتیجے میں 2 سگی بہنیں عظمت اور ریحانہ کھوکھر موقع پر ہی دم توڑ گئیں، جبکہ ان کا بھائی آصف شدید زخمی ہوگیا۔ متوفیان اور زخمی کا تعلق قریبی گائوں ٹھارو مل سے بتایا جاتا ہے۔




جو کسی کام سے قریبی شہر باندھی گئے تھے کہ واپسی پر حادثہ پیش آگیا۔ پولیس2 گھنٹے بعد جائے حادثہ پر پہنچی، جس کے باعث لاشیں 2 گھنٹے تک سڑک پر پڑی رہیں۔ پولیس نے ٹریلر تحویل میں لے لیا، جبکہ ڈرائیور فرار ہو گیا۔
Load Next Story