جمشید دستی کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

پولیس نے جمشید دستی کے بھانجے سانول اور دیگر رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا

پولیس نے جمشید دستی کے بھانجے سانول اور دیگر رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا فوٹو:فائل

مظفرگڑھ میں سابق ایم این اے جمشید دستی کے گھر پر پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ چھاپا مارا۔

پولیس نے جمشید دستی کے بھانجے سانول اور دیگر رشتہ داروں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔


جمشید دستی نے بتایا کہ صبح 3 بجے پولیس نے میرے گھر اور دفتر پر ریڈ کیا جبکہ گھر میں موجود خواتین سے بدتمیزی اور توڑ پھوڑ بھی کی، یہ حکمرانوں اور پولیس کی ریاستی دہشت گردی ہے۔

جمشید دستی نے مزید کہا کہ فضل الرحمان کے جلسے میں شامل ہونے پر مجھے اور میرے گھر والوں کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
Load Next Story