ناصر جمشید کو نیچرل انداز سے کھیلنے کی ’’اجازت‘‘ مل گئی
کیمپ میں سابقہ فارم کی جھلک دکھادی، آفریدی کی بولنگ سے بیٹسمین پریشان
جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں اوپنر ناصر جمشید کونیچرل انداز سے کھیلنے کی اجازت مل گئی۔
قبل ازیں انھیں وکٹ پر احتیاط سے وقت گذارنے کا کہا جاتا تھا جس سے کھیل پر اثر پڑا، اسی وجہ سے بھارت کیخلاف 2سنچریاں داغنے والے لیفٹ ہینڈر اگلے 18میچز میں محض2 ففٹیز ہی بنا سکے، زمبابوے کیخلاف بھی ان کے بیٹ سے رنز نہ اگلے تو ٹیم مینجمنٹ کو ہوش کے ناخن لینا پڑے، گذشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کیمپ کے دوران انھوں نے سابقہ فارم کی جھلک دکھائی، ناصر نے کھل کر اسٹروکس کھیلے، انھوں نے محمد حفیظ کی گیندوں کا کریز سے باہر نکل کر سامنا کیا، وہ پریکٹس کیلیے طلب شدہ نو آموز پیسرز کی بھی خوب پٹائی کرتے رہے، ایک ڈرائیو پر گیند اچھل کر بولر کو بھی جالگی تاہم خوش قسمتی سے چوٹ نہیں لگی۔
اس دوران شاہد آفریدی کی پُرفریب بولنگ نے بھی بیٹسمینوں کو خوب پریشان کیا، طویل سیشن کے دوران آل رائونڈر شروع سے آخر تک خاصے ہشاش بشاش نظر آئے،انھوں نے پہلے محمد حفیظ کو بولڈ کیا، چند مرتبہ گیند بیٹ کا کنارہ چھو کر نیٹ میں گئی، صہیب مقصود کی 2 بار وکٹیں اڑیں، وہ کئی مرتبہ بیٹ بھی ہوئے، آفریدی اپنی مہارت کا بھرپور لطف اٹھاتے اور بیٹسمینوں کو آئوٹ کرنے پر ''واہ واہ لالہ'' کے نعرے لگاتے رہے۔
ایک موقع پر انھوں نے محمد حفیظ سے کہا کہ آئوٹ ہوگئے تو کوئی بات نہیں ایک اننگز اور باقی ہے، مزید کوشش کرو۔ میلکم مارشل سے مشابہت رکھنے والے ایک شخص کے تصویر بنوانے کیلیے اصرار پر آفریدی راضی تو ہوگئے تاہم یہ چٹکلہ بھی چھوڑ دیا کہ آپ ویسٹ انڈین لگتے ہو یہاں کیسے آگئے؟ٹریننگ کے دوران عمر اکمل نے بیٹنگ کے ساتھ وکٹ کیپنگ کی مشق میں بھی خاصا وقت صرف کیا،بھرپور فارم اور فٹنس میں نظر آنے والے سہیل تنویر نے بولنگ کے بعد کوچ منصور رانا سے بیٹنگ بہتر بنانے کیلیے مشورے لیے،وہ انھیں جارحانہ اسٹروکس کھیلنے کے ساتھ سنگلز لینے کے گُر بھی بتاتے رہے۔