جے یو آئی کے سڑکیں بند کرنے سے عوام کو نقصان ہوگا وزیراعلی بلوچستان
احتجاج کا حق ہر کوئی رکھتا ہے مگر یہ نہیں ہونا چاہے کہ پورا نظام مفلوج کردیں، جام کمال
ISLAMABAD:
وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے سڑکیں بند کرنے سے عوام کو نقصان ہوگا۔
کراچی کے مقامی ہوٹل میں ای سی او چیمبر آف کامرس کے تحت سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جام کمال نے کہا کہ ملک اس وقت ترقی کے دور سے گزر رہا ہے، ہمارے پاس پھل سبزیاں اور گوشت کی بہترین پیداوار موجود ہے، بلوچستان میں بہترین کاٹن کی پیداوار ہورہی ہے جو مصر کی کوالٹی جیسی ہے، بلوچستان میں زراعت اور معدنیات میں سرمایہ کاری کے بھرپور امکانات ہیں غیرملکی سرمایہ کاروں کو بھرپور معاونت اور سہولت فراہم کررہے ہیں۔
کانفرنس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جام کمال کا سندھ اور بلوچستان کی قومی شاہراہ پر جاری دھرنے اور احتجاج کے بارے میں کہنا تھا کہ احتجاج کا حق ہر کوئی رکھتا ہے مگر یہ نہیں ہونا چاہے کہ پورا نظام مفلوج کردیں ، اگر آپ کی بات صحیح ہے تو اسکے لئے احتجاج کرنا غلط نہیں، مولانا فضل الرحمان کو اسلام آباد سے دھرنا ختم کرنے پر سراہتا ہوں۔
جام کمال نے کہا کہ سڑکیں بند کرنے سے ہمیں نقصان ہوگا، لوگوں اور تجارت کو اس عمل سے بہت نقصان ہوتا ہے، امید ہے کہ ان مسائل کو حکومت اور اپوزیشن بات چیت کے ذریعے حل کرلیں۔