وزیراعظم عمران خان کو جانا ہوگا وہ نہیں رہیں گے بلاول بھٹو
جب سے کٹھ پتلی حکومت آئی ہے ہماری معاشی صورتحال بدترین ہوگئی ہے، بلاول بھٹو
QUETTA:
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ حکومتی نااہلی کا بوجھ عوام اٹھارہے ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان کو جانا ہوگا اور وہ نہیں رہیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جب سے کٹھ پتلی حکومت آئی ہے ہماری معاشی صورتحال بدترین ہوگئی ہے، حکومت کے پاس کوئی معاشی پالیسی نہیں ہے اور حکومتی نااہلی کا بوجھ عوام اٹھارہےہیں، وزیراعظم عمران خان کو جانا ہوگا، وہ نہیں رہیں گے اور اگلے سال ہمارا نیا وزیراعظم ہوگا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سول نافرمانی کیلئےمولانا کی حمایت نہیں کریں گے، جےیو آئی ف کےپلان بی پر پی پی پی کی قیادت اور اپوزیشن کی رہبرکمیٹی کوتفصیل سےنہیں بتایاگیا، جےیو آئی ف نےچودھری شجاعت اورپرویزالہٰی سے ملاقاتوں سےمتعلق بھی نہیں بتایا، پلان بی اورسی کی تفصیلات ملےبغیراس کی حمایت پربات نہیں کر سکتا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک تاریخی حملہ ہوا ہےا ور ایک سو چار دن سے کشمیری بہن بھائیوں کو ایک کھلی جیل میں رکھا گیاہے، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اس مرتبہ پاکستان پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس آزاد کشمیر میں ہوگا۔