یمن میں 137 سالہ شخص کا انتقال 183 افراد ورثا میں چھوڑے
سادہ خوراک، بکری کا دودھ، نہار منہ شہد، پیدل چلنا اور خوش مزاجی طویل العمری کی وجہ تھے، اہل خانہ
یمن کے معمر ترین شہری احمد محمد الخلیفی 137 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، ان کے بچوں، پوتوں اور نواسوں کی تعداد 183 ہے۔
سعودی عرب کے اخبار 24 کے مطابق یمن کے علاقے شبوہ کمشنری میں 137 سالہ احمد الخلیفی اچانک انتقال کرگئے، وہ مکمل طور پر صحت مند تھے اور اتنی عمر پانے کے باوجود اس عمر میں ذیابیطس اور امراض قلب سمیت انہیں کسی قسم کی بیماری نہیں تھی۔ احمد الخلیفی کے بچوں، پوتوں پوتیوں اور نواسے نواسیوں کی تعداد 183 ہے۔
اہل خانہ نے احمد الخلیفی کی طویل العمری کا راز بتاتے ہوئے کہا وہ انتقال سے چند لمحے پہلے تک چلتے پھرتے اور اپنے سارے کام خود کرتے تھے، انہوں نے کبھی مرغن غذائیں استعمال نہیں کیں۔ نہار منہ اپنی پسندیدہ خوراک شہد لینا کبھی نہیں بھولتے تھے۔ بکری کا دودھ اور دیسی گھی سے شغف رکھتے تھے اور پیدل چلنے کے شوقین تھے۔
دوسری جانب اہل محلہ کا کہنا تھا کہ احمد الخلیفی خوش اخلاق شخصیت کے حامل تھے، ہنس مکھ اور خوش مزاج تھے، انہیں کبھی پریشان یا رنجیدہ نہیں دیکھا اس کے علاوہ سادہ خوراک اور پیدل چلنا ان کی طویل العمر کا راز ہوسکتے ہیں۔