سیلفی کے بعد اب ماہرہ خان کی پہلی ’سلوفی‘ بھی سوشل میڈیا پر وائرل
ماہرہ خان سلوفی میں چہرے پر مسکراہٹ سجائے بالوں کو ایک خاص انداز میں سنوارتے ہوئے نظر آرہی ہیں
اداکارہ ماہرہ خان کی ویڈیوز اور سیلفی کے بعد اب اُن کی پہلی سلوفی بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
منفرد انداز کی وجہ سے پہچانی جانے والی اداکارہ ماہرہ خان کا سیلفی کا شوق انہیں اکثر خبروں کی زینت بنا دیتا ہے تاہم اس بار ماہرہ خان نے روایت کو توڑتے ہوئے سیلفی کے بجائے 'سلوفی' شیئر کی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر کافی پسند کی جارہی ہے۔
یہ پڑھیں: سیلفی کی اگلی نسل 'سلوفی' پر اجارہ داری کےلیے 'ایپل' کی تیاری
ماہرہ خان نے ٹویٹر پر اپنی پہلی سلوفی مداحوں سے شیئر کی جس کی ابتداء میں وہ چہرے پر مسکراہٹ سجائے بالوں کو ایک خاص انداز میں سنوارتے ہوئے نظر آرہی ہیں جب کہ ویڈیو کے آخری میں ماہرہ اپنے مداحوں کو اشارے سے بوسہ بھی دیتی ہیں۔