میگا کرپشن کیسز کی جلد تحقیقات کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے چیئرمین نیب
کرپشن کی روک تھام اورذمے داروں کیخلاف کارروائی کیلیے تمام صلاحیتیں بروئے کارلائی جائیں
چیئرمین نیب چوہدری قمرزمان نے نیب راولپنڈی،اسلام آباد رینجل آفس کے دورے کے موقع پرافسران کوکہاہے کہ زیر التوا میگا کرپشن کیسزکی تحقیقات کوجلدمکمل کرکے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی جائے۔
چیئرمین نے نیب افسران پرواضح کیاکہ سپریم کورٹ اور عدالتوںکے احکام پرمن وعن عملدرآمدیقینی بنایاجائے اورعدالتی احکام کے مطابق کارروائی مکمل کی جائے،انھوں نے کہاکہ رینٹل پاورپروجیکٹ،اوگرا کرپشن کیس، مضاربہ اسکینڈل سمیت تمام کرپشن کیسزکی تحقیقات کوجلدمکمل کرکے فوری کارروائی کی جائے اورسپریم کورٹ کواس کی رپورٹ دی جائے،چیئرمین نے کہاکہ نیب کے آپریشنل اورپراسیکیوشن ونگزکوباہمی تعاون کے ساتھ کرپشن کیسزکی تحقیقات اورانکوائریزمیں ایک دوسرے کیساتھ بھرپورتعاون کرناچاہیے اوراس تعاون کے ذریعے بہترین نتائج حاصل کیے جائیں۔
چیئرمین نیب نے کہاکہ وہ تمام ریجنل آفسزکی مکمل سپورٹ کریں گے لیکن فیلڈ آفسز کواپنی بھرپورکارکردگی دکھانا ہوگی، انھوں نے نیب آفس کی کارکردگی پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اس میںمزیدبہتری کی گنجائش باقی ہے،کرپشن کی روک تھام اورذمے داروں کے خلاف کارروائی کے لیے اپنی صلاحیتوںکوبروئے کارلایاجائے،چیئرمین نیب نے مفتی احسان مضاربہ اسکینڈل کیس سے متعلق بریفنگ پرکہا کہ اس میں عام شہریوں کے خون پسینے کی کمائی کولوٹاگیاہے لہذااس اسکینڈل کی تحقیقات کو جلد مکمل کیاجائے۔