بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں آٹومیٹڈ نظام متعارف کرانیکا فیصلہ

پہلے مرحلہ میں اسلام آباد میں سسٹم نافذ ہوگا، پھر ملک بھر میں ڈیجیٹل میٹر نصب ہونگے

منصوبہ 2 سال میں مکمل ہوگا، آئیسکو کا پائلٹ پروجیکٹ کامیابی سے مکمل ہوچکا۔ فوٹو: فائل

SUKKUR:
وفاقی حکومت نے ملک میں بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں میں مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ اور آٹومیٹڈسسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئیسکوکے آٹومیٹڈ میٹرریڈنگ سسٹم کے پائلٹ پروجیکٹ کی کامیابی کے بعد پہلے مرحلے میں اسلام آبادبھرمیں آٹومیٹڈ میٹر ریڈنگ سسٹم نافذ کیاجا ئیگاجبکہ بعد میں ملک بھر میں بجلی چوری روکنے کیلیے بتدریج وائرلیس ڈیجیٹل میٹرز اورآٹو میٹڈمیٹر ریڈنگ سسٹم متعارف کروایا جائیگا جس کے تحت2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد میٹرز نصب کیے جائینگے،امریکی ادارے یو ایس ایڈ نے تعاون کی پیشکش کی ہے۔




آئیسکوکے ذرائع نے ایکسپریس کوبتایاکہ آئیسکو نے آٹومیٹڈمیٹرریڈنگ سسٹم کے پائلٹ پروجیکٹ کی کامیابی کے بعد آئیسکو کے تمام دفاترکومکمل طورپرکمپیوٹرائزڈ کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے ،یہ منصوبہ تقریباً2سال کے عرصے میں مکمل ہوگا،یو ایس ایڈکے تعاون سے اسلام آبادمیں اس کاپائلٹ پروجیکٹ شروع کیاگیاتھا جس کے تحت سیکٹرجی سکس تھری کے فیڈرمیںآٹو میٹڈمیٹر ریڈنگ سسٹم انتہائی کامیابی سے چل رہاہے ،اب نئے منصوبے کیلیے بھی امریکی ادارے نے تعاون کی پیشکش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس نظام کے تحت صارفین کی اوور بلنگ اور زائد ریڈنگ کے حوالے سے درپیش شکایات دورکی جاسکیں گی، میٹرز کی ریڈنگ کیلیے کسی میٹر ریڈر کی ضرورت نہیں،اس بارے میں آئیسکو کے سینئرافسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس بات کی تصدیق کی کہ آئیسکونے جی سکس تھری کے علاقے میں تقریباً 400 آٹو میٹڈ میٹرز نصب کئے ہیں۔
Load Next Story