دبئی ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان 99 رنز پر آؤٹ جنوبی افریقا نے3 وکٹوں کے نقصان پر128رنز بنالئے
عمران طاہر نے 5وکٹیں حاصل کرکے جنوبی افریقا کو پاکستان کے خلاف مضبوط بنیاد فراہم کی۔
پروٹیز کے خلاف پہلے میچ میں 442 رنز کا پہاڑ بنانے والی پاکستانی ٹیم دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 99 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی جبکہ جنوبی افریقا نے پہلے دن کھیل کے اختتام تک 3وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنالئے ہیں۔
دبئی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو بظاہر اچھا نظر آنے والا فیصلہ اس کے لئے بدقسمتی کا باعث بن گیا، شروعات سے ہی کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا اور وقفے وقفے سے اس کی ٹاپ بیٹنگ لائن پویلین لوٹ گئی، کپتان مصباح الحق اور یونس خان جیسے سینیئر کھلاڑیوں نے بھی اس مشکل وقت میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور باالترتیب 2 اور 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود 21، اظہر علی 19، اسد شفیق 10 اور جنید خان 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پاکستان کے 4 کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ ذوالفقار بابر سب سے زیادہ 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے اسپنر عمران طاہر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے 3 اور مورنے مورکل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پروٹیز کی جانب سے الویرو پیٹرسن اور کپتان گریم اسمتھ میدان میں اترے، دونوں کھلاڑیوں نے 37 رنز کا اوپنگ اسٹینڈ فراہم کیا، اس موقع پر ذوالفقار بابر نے پیٹرسن کی وکٹ لے کر اس پارٹنر شپ کو توڑا، ون ڈاؤن پوزیشن پر آنے والے ڈین ایلگر نے کپتان کے ساتھ مل کر اسکور 91 تک پہنچایا، اس موقع پر وہ بھی ہمت ہار گئے اور 23 رنز کے انفرادی اسکور پر سعید اجمل کا شکار بنے، ایلگر کے بعد جنوبی افریقا کے سب سے زیادہ تجربے کار بلے باز یاک کیلیس کریز پر آئے تاہم 119 رنز کے مجموعی اسکور پر وہ بھی سعید اجمل کے ہاتھوں میدان بدر ہوئے، تیسری وکٹ گرنے کے بعد نائٹ واچ مین کی حیثیت سے ڈیل اسٹین میدان میں آئے اور انہوں نے کھیل کے اختتام تک گریم اسمتھ کے ساتھ مل کر مجموعہ 128 رنز تک پہنچا دیا۔ گریم اسمتھ 67 جبکہ ڈیل اسٹین 3 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں جو کل دوبارہ اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کریں گے۔
واضح رہے کہ ابوظہبی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان پاکستان نے مہمان جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی۔