نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 32 پیسے کا اضافہ کردیا

اضافہ سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی درخواست پر ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ستمبر کے ماہ کے لئے کیا گیا، نیپرا

اضافہ سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی درخواست پر ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ستمبر کے ماہ کے لئے کیا گیا، نیپرا فوٹو: رائٹرز/ فائل

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 32 پیسے کا اضافہ کردیا ہے۔


نیپرا کے مطابق سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لئے درخواست دی گئی تھی، جس کے تحت ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ماہ ستمبر کے ماہ کے لئے 32 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے ای ایس سی) کے علاوہ ملک میں بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ عوام پر حکومت کی جانب سے دوسری بار بجلی بم گرایا گیا ہے اس سے قبل 11 اکتوبر کو بجلی کی قیمتوں میں 8 روپے فی یونٹ سے زائد کا اضافہ کیا گیا تھا ۔
Load Next Story