ای سی ایل سے نام نکالنے کے لئے حکومتی شرط غیر قانونی ہے نواز شریف

عدالتی احکامات پر من و عن عمل کیا جائے گا، سابق وزیر اعظم

عدالت کا ہر فیصلہ سر آنکھوں پر ہوگا، نواز شریف فوٹو: فائل

لاہور:
مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ای سی ایل سے ان کا نام نکالنے کے لئے حکومتی شرط غیر قانونی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے دائر درخواست کی سماعت کے دوران شہباز شریف نے ٹیلی فون پر نواز شریف، مریم نواز اور اپنی والدہ سے مشاورت کی۔

اس دوران نواز شریف نے کہا کہ ای سی ایل سے ان کا نام نکالنے کے لئے حکومتی شرط غیر قانونی ہے، عدالت کا ہر فیصلہ سر آنکھوں پر ہوگا، عدالتی احکامات پر من و عن عمل کیا جائے گا۔
Load Next Story