عوامی تحریک وڈیروں کی سیاست کا خاتمہ چاہتی ہے ایاز پلیجو
سندھ میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، رشوت کے بغیر کسی کو نوکری ملنا ممکن نہیں۔
KARACHI:
عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ سیاست میں آنے کا مقصد وڈیروں کی سیاست کا خاتمے کرکے عوام کو حقیقی نمائندگی فراہم کرنا ہے ۔ اس وقت سندھ میں میرٹ کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں، رشوت کے عوض نوکریاں دے کر حقدار کا حق چھینا جارہا ہے۔ ڈگری اور نوکوٹ میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے ایاز لطیف پلیجو نے مزید کہا کہ پی ایس 66 سے الیکشن میں حصہ لینے کا مقصد ذاتی مفاد حاصل کرنا نہیں بلکہ وڈیرہ شاہی کی سیاست کا خاتمہ کرکے عوام کو ان کے حقوق دلوانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت سندھ میں لوگوں کو چاہے وہ سندھی ہو، پنجابی یا اردو بولنے والا ہو رشوت کے بغیر نوکری ملنا ناممکن ہے۔ عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا جا رہاہے۔ ہم عوام کو ایک نیا سندھ دینا چاہتے ہیں جہاں پر کوئی بھوکا نہ رہے، بیروزگاری نہ ہو، سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دینے والے لوگ ہوں۔ ایاز پلیجو نے کہا کہ مجھے میرے دوست کہہ رہے ہیں آپ ایک قابل وکیل ہیں وکالت کریں اور لاکھوں کمائیں مگر میں سندھ کے عوام کی خدمت پر یقین رکھتا ہوں اور اگر میں کامیاب ہو کر عوام کا کیس لڑنے کے لیے اسمبلی پہنچتا ہوں تو میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سے کسی خیر کی توقع نہیں، جنہوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو کے قاتل پرویز مشرف کو گارڈ آف آرنر پیش کرکے ملک سے فرار کروایا، دوسرے کو ڈپٹی وزیر اعظم بنایا ایسے حکمرانوں سے عوام کو کیا انصاف اور روزگار ملے گا۔ اس موقع پر عوامی تحریک کے مرکزی رہنما ڈاڈا قادر رائنور، انور نوحانی، لعل جروار، نوید جروار اور دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔