رتوڈیرو میں ایڈز سے متاثرہ 5 سالہ بچہ زندگی کی بازی ہار گیا
ایڈز سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 38 ہو گئی جن میں اکثریت بچوں کی ہے۔
رتوڈیرو میں ایڈز سے متاثرہ افراد کی موت کا سلسلہ تھم نا سکا۔
گزشتہ روز رتو دیرو کے گاؤں لشکری خان لولائی کا 5 سالہ بچہ سہیل ایڈز کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلا گیا، بچے کے والد نے کہا کہ سہیل کی ایچ آئی وی رپورٹ پازیٹو آنے کے بعد لاڑکانہ ایچ آئی وی ٹریٹمنٹ سینٹر اور کراچی سے بھی علاج کی کوشش کی تاہم اس کی جان نہ بچ سکی۔
ایڈز سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 38 ہو گئی جن میں اکثریت بچوں کی ہے جبکہ سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کی جانب سے اب تک صرف 16 بچوں کی اموات کی تصدیق کی گئی ہے۔