مجبور و بے بس مزدوروں کو منظم کرنا چاہتے ہیں نظامانی

ہماری جدوجہد کا مقصد صرف واپڈا ملازمین کے مسائل حل کرانا نہیں، اجلاس سے خطاب۔

ہماری جدوجہد کا مقصد صرف واپڈا ملازمین کے مسائل حل کرانا نہیں، اجلاس سے خطاب

ISLAMABAD:
پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل لیبر یونین کے مرکزی صدر عبدالطیف نظامانی نے کہا ہے کہ ہمارا کسی سیاسی و مذہبی جماعت سے نہ پہلے کبھی تعلق تھا اور نہ رہے گا تاہم ہماری جدوجہد کا مقصد صرف واپڈا ملازمین کے مسائل حل کرانا نہیں بلکہ دیگر اداروں کے مجبور و بے بس مزدوروں کو بھی منظم کرنا ہے۔ لیبر ہال میں حیسکو کوٹری ڈویژن کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمارا تعلق ان محنت کشوں سے ہے جو اپنے جائز حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہماری تنظیم ملک گیر سطح پر کام کررہی ہے اور اب تک واپڈا کے جتنے بھی ریفرنڈم ہوئے ہماری یونین نے کامیابی حاصل کی۔


انھوں نے کہا کہ کہا کہ حیسکو کوٹری ڈویژن کی یونین کی کارکردگی میں تسلسل نہیں ہے اور سیہون سب ڈویژن میں اتحاد کا فقدان پایا جاتا ہے جو کہ مل بیٹھ کر ختم کرنا ہوگا، اس موقع پر صوبائی سیکریٹری اقبال قائمخانی اورڈویژنل چیئرمین رفیع عالم نے بھی خطاب کیا جبکہ اجلاس میں ملک سلطان علی، اعظم خان، وحید پٹھان، محمدحنیف خان، کوٹری کے تنویر احمد، محمد قاسم لاکھو، رضوان احمد، ساجد اﷲ، عبدالحکیم، مصطفٰے سجن، امجد جوکھیو بھی موجود تھے۔
Load Next Story