ابرارالحق کی بطورچیئرمین ہلال احمر تعیناتی کا حکم معطل

عدالت کا اٹارنی جنرل، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، ابرار الحق و دیگر کو نوٹس، جواب طلب

عدالت نے اٹارنی جنرل، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، ابرار الحق و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ فوٹو: فائل

ہائیکورٹ نے ابرارالحق کی بطور چیئرمین ہلال احمرتعیناتی کا حکم معطل کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے معروف گلوگاراورپی ٹی آئی کے رہنما ابرارالحق کی بطور چیئرمین ہلال احمر تعیناتی کا حکم معطل کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کے دوران اٹارنی جنرل انور منصور سے استفسار کیا کہ قانون بتائیں کہ کیا یہ تعیناتی خاص مدت کی تقرری ہوتی ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ مینیجنگ باڈی نے رولز بنائے ہیں جس کے مطابق چیئرمین کا تقررتین سال کے لیے ہوگا، جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ کہا کہ چیئرمین کو ہٹانے کا طریقہ کہاں لکھا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ رولز میں چیئرمین کو ہٹانے کا کوئی طریقہ موجود نہیں۔


عدالت نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ مینیجنگ باڈی نے رولز بنائے، کیسے اس کو عہدے سے ہٹایا جاسکتا ہے، رول دس اے کے تحت چیئرمین کو برطرف تو نہیں کیا جاسکتا۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایگزیکٹو کے پاس اختیار ہے کہ کسی وقت بھی چیئرمین کو برطرف کردے، چیئرمین کی برطرفی کا نوٹیفکیشن چیلنج نہیں کیا گیا، چیئرمین کے خلاف کوئی الزام نہیں اس لیے ان کو کوئی نوٹس نہیں کیا گیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ قانون میں موجود رول کے ہوتے ہوئے حکومت کیسے چیئرمین کو ہٹاسکتی ہے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، ابرار الحق و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

 
Load Next Story