جے یو آئی ف لیڈرسڑک سڑک گالیاں کھا کرخاصے مطمئن نظر آرہے ہیں فواد چوہدری
عوام کا شدت پسندی کے خلاف ردعمل روشن مستقبل کی امید ہے، فواد چوہدری
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جے یو آئی (ف) کے لیڈر سڑک سڑک گالیاں کھانے کا لطف لیتے ہوئے خاصے مطمئن نظر آرہے ہیں۔
اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ جے یو آئی (ف) کے دھرنوں کی جو پزیرائی ہورہی ہے وہ انتہائی خوش آئند ہے، سڑک سڑک گالیاں کھانے کا لطف لیتے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے لیڈران خاصے مطمئن نظر آرہے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع نہیں جب پاکستان کے عوام نے شدت پسندوں کو بری طرح مسترد کیا، پاکستانی عوام کا شدت پسندی کے خلاف ردعمل روشن مستقبل کی امید ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ کوئی بھی شخص جنسی زیادتی کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی وکالت نہیں کر سکتا لیکن بھارتی جنرل سنہا نے ٹی وی پر بیٹھ کر جس ڈھٹائی اور بے حیائی سے کشمیری عورتوں کے ریپ کی بات کی، اس نے ثابت کیا کہ وہ کس قدرنیچ اور گھٹیا سوچ کا مالک ہے، ہر شخص خصوصاً خواتین کو اس بیان پر شدید ردعمل دینا چاہیے۔