سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریزآفیشلز تقرری کیلیے پی سی بی کا آئی سی سی سے رابطہ
آئی سی سی کی جانب سے امپائرز اور میچ ریفر ی کی تقرری کا امکان رواں ہفتے ہوسکتا ہے
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آفیشلز کی تقرری کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے آئی سی سی سے باضابطہ رابطہ کرلیا ہے۔
10 سال بعد پاکستان میں ہونے والی تاریخی ٹیسٹ سیریز میں آئی سی سی کی جانب سے امپائرز اور میچ ریفر ی کی تقرری کا امکان رواں ہفتے ہوسکتاہے۔ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ یہ ٹیسٹ میچز 11 دسمبر کو راولپنڈی اور 19 دسمبر کو کراچی میں شیڈول ہیں۔
ذرائع کےمطابق پی سی بی اور سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیسٹ سیریز کا باقاعدہ اعلان ہونے کے بعد پی سی بی نے راولپنڈی اور کراچی میں شیڈول میچز کے لیے اپنی تیاریوں میں تیزی لانا شروع کردی ہے، مارکیٹنگ شعبے کے لوگ اس سیریز کو ہر لحاظ سے نفع بخش بنانے کے لیے متحرک ہوچکے، گراونڈز اور وکٹوں کی تیاری کے لیےبھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔مہمان ٹیم کو صدارتی لیول کی سطح فراہم کرنے کے لیے متعلقہ حکام کی ابتدائی میٹنگز کا سلسلہ بھی جلد شرو ع ہوگا۔ پی سی بی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے اس ٹیسٹ سیریز کے لیے صحافیوں کی ایکریڈیشن کا بھی آغاز کردیاہے۔ ٹیسٹ میچز کے دوران شائقین کے داخلہ ٹکٹ کی قیمت نہایت کم رکھنے کے ساتھ بعض انکلوژرز فری رکھنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔