زبیدہ خانم کی وفات سے پیدا ہونیوالا خلا کبھی پُر نہیں ہوگا منی بیگم
وہ بہترین آواز اور انداز کی مالک تھیں،ان کے گائے گیت آج بھی مقبول ہیں،غزل گائیکہ
معروف غزل گائیکہ مُنی بیگم نے معروف گلوکارہ زبیدہ خانم کے انتقال پرگہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فنی خدمات کوشاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
مُنی بیگم جوگزشتہ دوہفتوں سے پاکستان میں ہیں نے گزشتہ روزکراچی سے فون پر''نمائندہ ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ زبیدہ خانم کی آواز اورانداز گائیکی بہت نرالہ تھا۔ وہ خوبصورت آواز کی مالک ہونے کے ساتھ خوب شکل وصورت کی بھی مالک تھیں۔ ان کا فنی سفرزیادہ طویل تونہیں تھا لیکن انھوں نے جتنا بھی کام کیا وہ بہت زبردست تھا۔
ان کے گائے گیتوں نے جس طرح سے ملک گیرشہرت حاصل کی اس طرح کی مثالیں بہت کم ملتی ہیں۔ مجھے بھی ان کے گائے گیت بہت پسند تھے۔ انھوں نے کہا کہ زبیدہ خانم کی کامیابی اورمقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے گائے گیت آج بھی نوجوان نسل میں مقبول ہیں۔یڈیا میں آنے کے لیے اس طرح کی حرکتیں نہیں کرنا پڑتیں۔