بھارت خطے کے امن وامان کو تہہ وبالا کرنے کے درپے ہے وزیر خارجہ

امریکی کانگریس کی رپورٹ نے جمہوریت کی جھوٹی دعویدار بھارت سرکار کو بے نقاب کر دیا، شاہ محمود قریشی

پاکستان، افغان امن عمل کے لئے اپنا مصالحتی کردار خلوص نیت سے ادا کرتا رہے گا، وزیرخارجہ: فوٹو: فائل

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت خطے کے امن وامان کو تہہ وبالا کرنے کے درپے ہے۔

دفتر خارجہ اسلام آباد میں 'کافی ٹائم' کے عنوان سے بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ ملاقات کے سلسلے کا آغاز ہوگیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پروگرام کا مقصد پاکستان کی خارجہ پالیسی ملکی ترجیحات کو موثر انداز میں اجاگر کرنا ہے، ایف ایم کنیکٹ کے تحت ملاقاتوں کا یہ سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری رہے گا۔


وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن وامان کا خواہاں ہے، امریکی کانگریس کمیشن رپورٹ نے جمہوریت کی جھوٹی دعویدار بھارت سرکارکو بے نقاب کر دیا جب کہ بھارت خطے کے امن وامان کو تہہ وبالا کرنے کے درپے ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان مذہبی آزادی اوررواداری کے زریں اصولوں پرعمل پیرا ہے جس کا ثبوت کرتارپور راہداری ہے، پاکستان، افغان امن عمل کے لئے اپنا مصالحتی کردارخلوص نیت سے ادا کرتا رہے گا جب کہ اسلام کے اصل تشخص کو اجاگرکرنے کے لیے پاکستان، ملائشیا اورترکی جلد مشترکہ ٹی وی چینل کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔
Load Next Story