آزادی مارچ اوردھرنے بغیر کسی نقصان کے ختم ہونے پر حکومت کو مبارکباد دیتا ہوں صدر مملکت
خوشی ہونی چاہیے کہ عدالتیں کھلی ہیں اور ہر فرد اپنا معاملہ عدلیہ کے سامنے پیش کرسکتا ہے، صدر عارف علوی
صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ حکومت کو مبارکباد دیتا ہوں کہ آزادی مارچ اور دھرنے بغیر کسی نقصان کے ختم ہوئے۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان نے دنیا بھر میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے، اقوام متحدہ میں خطاب کرکے وزیراعظم نے مسلم امہ کی بہتر طریقے سے نمائندگی کی، بھارت اپنے مذموم مقاصد کے باعث دلدل میں پھنستا چلا جارہا ہے جب کہ بھارت کی بزدلانہ حرکت پر پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ہے۔
صدر عارف علوی نے کہا کہ خوشی ہونی چاہیے کہ عدالتیں کھلی ہیں اور ہر فرد اپنا معاملہ عدلیہ کے سامنے پیش کرسکتا ہے، آرمی چیف کی مدت سے متعلق 2 ماہ قبل فیصلہ ہو چکا ہے جب کہ حکومت کو مبارکباد دیتا ہوں کہ آزادی مارچ اور دھرنے بغیر کسی نقصان کے ختم ہوئے۔
صدرمملکت کا کہنا تھا کہ نیب اگر کوئی غیرقانونی کام کرے گا تو میڈیا کو نشاندہی کرنی چاہیے، میری خواہش ہے کہ پارلیمنٹ قانون سازی سے متعلق اپنا کام کرتی رہے جب کہ وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان کسی قسم کے فاصلے نہیں ہیں۔