ون ڈے رینکنگ انگلینڈ نے دوبارہ نمبرون پوزیشن حاصل کرلی

آج چوتھا میچ جیت کر جنوبی افریقی ٹیم ایک بار پھر سرفہرست بن سکتی ہے.

آج چوتھا میچ جیت کر جنوبی افریقی ٹیم ایک بار پھر سرفہرست بن سکتی ہے (فوٹو : فائل)

KATHMANDU:
انگلینڈ نے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ کو 4 وکٹ سے شکست دے کر ون ڈے رینکنگ میں دوبارہ نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی ، پروٹیز کا ٹاپ پوزیشن پر قبضہ صرف 3 روز ہی برقرار رہ پایا جو اس نے دوسرے ایک روزہ میچ میں فتح کی صورت میںکیا تھا،اتوار کی شام کو شیڈول چوتھا ون ڈے جیت کر جنوبی افریقی ٹیم ایک بار پھر نمبر ون سائیڈ بن سکتی ہے، یہ میچ لارڈز میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے، پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، گذشتہ میچ میں فتح کی وجہ سے انگلش ٹیم میں کسی قسم کی تبدیلی کا امکان نہیں، بیئر اسٹو کو موقع پانے کیلیے مزید کچھ انتظار کرنا پڑے گا۔


البائی مورکل کو ٹخنے کی تکلیف سے نجات کی صورت میں جنوبی افریقہ کی جانب سے میدان میں اتارا جاسکتا ہے، اگر وہ فٹ نہ ہو پائے تو ریان میکلرین کو طلب کیا جائے گا، ان کیلیے لونوابو ٹسوبے کو جگہ خالی کرنا پڑے گی جو اوول میں اچھا نہیں کھیل پائے تھے، مڈل آرڈر کے استحکام کیلیے جسٹن اونٹونگ کا آپشن بھی موجود ہے۔

مورن مورکل کو ون ڈے وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کیلیے مزید تین شکار درکار ہیں، میزبان سائیڈ پروٹیز کے خلاف لارڈز میں کھیلے گئے گذشتہ دونوں ون ڈے میچز 7، 7 وکٹ سے جیت چکی ہے۔
Load Next Story