امیراورغریب کے لئے الگ الگ قانون ہمارے معاشرے کی ناکامی ہیں فواد چوہدری
مجھے نوازشریف کی واپسی کی بہت کم امید ہے، فواد چوہدری
وفاقی وزیرفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جیلوں میں بند قیدیوں کو بھی نوازشریف جیسی سہولیات ملنی چاہیے جب کہ ملک میں عام اور خاص افراد کیلئے یکساں قانون ہونا چاہیے۔
وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ نوازشریف واپس نہیں آئیں گے توتوہین عدالت لگے گی، مجھے نوازشریف کی واپسی کی امید کم ہے، لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرنی چاہیے، سوال یہ ہے جیلوں میں موجود قیدیوں کا حق نہیں وہ بیان حلفی دے کر باہر جائیں ؟جیلوں میں بند قیدیوں کو بھی نوازشریف جیسی سہولیات ملنی چاہیے، ملک میں عام اورخاص افراد کیلئے یکساں قانون ہونا چاہیے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف کیسز موجودہ حکومت نے نہیں بنائے، امیر اورغریب کے لئے الگ الگ قانون ہمارے معاشرے کی ناکامی ہیں، نوازشریف کی صحت کیلئے دعا گو ہیں تاہم نوازشریف کی صحت سے لگ رہا تھا کہ ان کی صحت بہتر ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے صرف حکومت حاصل کی ہے ابھی نظام نہیں بدل سکے، نظام جدوجہد سے بدلے گا جس میں عوام کے تعاون کی بھی ضرورت ہے۔
اس سے قبل ٹوئٹرپرفواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مجھے مسلم لیگ (ن) کے ورکرزسے ہمدردی ہے جو نوازشریف کو لیڈرمان کردن رات خوارہوتے رہے۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ ایسی لیڈر شپ جب ووٹ کیلئے عزت مانگتی ہے تودراصل جمہوری نظام کا مذاق بنتا ہے جب کہ 'مجھے کیوں نکالا' سے 'خدا کیلئے مجھے نکالو' کا سفراختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔