اسد عمر دوبارہ کابینہ میں شامل وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسد عمر سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسد عمر سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔ فوٹو : فائل

سابق وزیر خزانہ اسد عمر وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھاکر ایک بار پھر کابینہ میں شامل ہوگئے ہیں۔


رہنما تحریک انصاف اور سابق وزیرخزانہ اسد عمر نے ایک بار پھر وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسد عمر سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔

واضح رہے کہ اپریل میں اسد عمر نے وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد عبدالحفیظ شیخ کو وزیراعظم کا مشیر خزانہ بنایا گیا تھا، گزشتہ روز وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو وزیر منصوبہ بندی اور خصوصی اقدامات بنایا جائے گا۔
Load Next Story