ارباب عبدالظاہر کاسی کے اغوا کیخلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں ہڑتال
عوامی نیشنل پارٹی کے سابق صوبائی صدر ارباب عبد الظاہر کاسی کےاغوا کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے جبکہ وکلا نے بھی عدالتوں کا بائیکات کر رکھا ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کی کال پر کی جانے والی ہڑتال کے باعث کوئٹہ کے علاوہ لورالائی، چمن، ژوب، قلعہ سیف اللہ، ہرنائی، پشین اور دکی میں بھی تمام کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ بلوچستان بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر صوبے بھر میں وکلا نے بھی عدالتوں کا بائیکاٹ کر رکھا ہے اور کوئی بھی وکیل مقدمات کی پیروی کے لئےعدالتوں میں پیش نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ ارباب عبد الظاہر کاسی کو گزشتہ روز 3 نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ کے مورتی رام روڈ کے علاقے سے اغوا کرلیا تھا۔