محسن عباس حیدر کی شوبز میں واپسی

محسن عباس حیدر نے گیت ’روح ‘ کا پوسٹر سوشل میڈیا پر جاری کردیا

محسن عباس حیدر نے گیت ’روح‘ کا پوسٹر سوشل میڈیا پر جاری کردیا (فوٹو: فائل)

گلوکار و اداکار محسن عباس حیدر نے گھریلو تنازعات کی وجہ سے شوبز انڈسٹری میں ایک وقفہ دینے کے بعد اب واپسی کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

چند ماہ قبل محسن عباس حیدر اور اُن کی سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل کے درمیان تنازع سامنے آیا تھا جس میں اہلیہ نے گلوکار پر تشدد کا الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ محسن کے نازش نامی ماڈل سے ناجائز تعلقات ہیں جس کی وجہ سے شوہر ان پر تشدد کرتا ہے۔

واقعہ اتنی سنگین صورتحال اختیار کرگیا کہ ابتداء میں دونوں ایک دوسرے کو جھوٹا قرار دیتے رہے تاہم بات عدالت تک جا پہنچی اور پھر بالآخر دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B41lCHlHBrI/"]

واقعے کی وجہ سے نہ صرف محسن عباس کی نجی زندگی متاثر ہوئی بلکہ اُن کے ابھرتے ہوئے کیریئر کو بھی بڑا دھچکا لگا۔ ٹیلی ویژن شو سے بھی انہیں فارغ کردیا گیا اور آنے والے فلموں میں بھی انہیں کام کرنے سے روک دیا گیا یہاں تک کہ دیگر اداکاراوں کی جانب سے محسن کی مخالفت بھی دیکھنے میں آئیں۔


[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B43Eyfshmg9/"]

تمام تر صورتحال کے بعد محسن کافی عرصے تک شوبز سے دور رہے لیکن اب انہوں نے ایک بار پھر واپسی کی ٹھان لی ہے اور سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہو گئے ہیں۔

یہ پڑھیں: محسن عباس حیدراور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی ہوگئی

محسن عباس حیدر اپنے ایک نئے گیت کے ساتھ واپس آرہے ہیں اور اس ضمن میں انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر گانے کا پوسٹر بھی جاری کیا ہے جس کا نام ' روح ' رکھا ہے۔

گانے کے پوسٹر پر اب تک نعمان اعجاز، اداکارہ نمرہ خان، ہدایت کار ثاقب ملک اور مزاحیہ اداکار افتخار ٹھاکر کی جانب سے اپنے پیغامات میں نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
Load Next Story