عمران خان نے خیبر پختونخوا میں عوام کا جنازہ نکالنے کے بعد پنجاب میں مک مکا کی سیاست شروع کردی راجا ریاض
دونوں شیروں کی جوڑی خودکش بمبار ہے جو صرف عوام کا خون چوسنے کے لئے آئی ہے، شوکت بسرا
JAFARABAD:
پیپلز پارٹی کے رہنما راجا ریاض نے کہا ہے کہ تحریک انصف کے چیرمین عمران خان نے صوبہ خیبر پختونخوا میں عوام کا جنازہ نکالنے کے بعد پنجاب میں مک مکا کی سیاست شروع کردی ہے۔
لاہور میں پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت بسرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجا ریاض نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے پنجاب حکومت سے مک مکا کرلیا ہے اور وہ اسمبلی میں مہنگائی اور دیگر مسائل پر بات کرنے کو تیار نہیں لہٰذا عمران خان پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تبدیل کریں۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمود الرشید کے بھائی کو پنجاب حکومت کی جانب سے نوکری بھی دی گئی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کرنے کے بجائے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دے رہے ہیں۔
اس موقع پر شوکت بسرا نے پنجاب حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ دونوں شیروں کی جوڑی خودکش بمبار ہے جو صرف عوام کا خون چوسنے کے لئے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سونامی نہیں بلکہ بدنامی ہی اور پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ یہ سونامی خوشحالی نہیں بلکہ تباہی لے کر آئے گی۔ انہوں نے بھی میاں محمود الرشید کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں نہیں ہٹایا گیا تو تحریک شروع کریں گے۔
دوسری جانب میاں محمود الرشید نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو میں دونوں رہنماؤں کی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اب ماضی کا قصہ ہے جو نان ایشوز کو ایشو بنا کر سیاست چمکانے کی کوشش کر رہی ہے، راجہ ریاض کا اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنے کا مطالبہ بلا جواز ہے اور اگر پیپلز پارٹی نے اپوزیشن لیڈر تبدیل کرانے کی تحریک چلائی تو اسے خود اس پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب ميں اپوزیشن لیڈر تبدیل کرانے کی بجائے وفاق ميں اپنے مؤثر کردار کو یقینی بنائے اور سازشوں سے باز رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے بھائی کو کسی نے نوکری نہیں دی بلکہ ریونیو ڈپارٹمنٹ نے انہیں ایل ڈی اے میں اپنی مرضی سے تعینات کیا، پیپلز پارٹی پہلے معاملے کی چھان بین کرلے پھر اس حوالے سے کوئی بات کرے۔