چیرمین پی سی بی کا انتخابات رکوانے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

چیرمین کا الیکٹورل کالج مکمل نہیں اورنامکمل الیکٹرول کالج کے ذریعے انتخاب کرایا تو وہ غیر قانونی ہوگا،درخواست گزار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 2 نومبر کو چیئرمین پی سی بی کے انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔ فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین کے لئے انتخابات رکوانے کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔


لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین کے انتخاب کے لئے الیکٹورل کالج 111 ارکان پر مشتمل ہے لیکن چیرمین کا الیکٹورل کالج مکمل نہیں، اس لئے اگر نامکمل الیکٹرول کالج کے ذریعے چیرمین پی سی بی کا انتخاب عمل میں آیاتو وہ غیر قانونی تصور ہوگا ، اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ اس اہم عہدے کے لئے انتخابی عمل کو رکوادیا جائے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے 2 نومبر کو چیرمین پی سی بی کے انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔
Load Next Story