وزیراعظم کے معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا مستعفی
یوسف بیگ مرزا نے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کیا
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا مستعفی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا مستعفی ہوگئے ہیں، یوسف بیگ مرزا نے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال یوسف بیگ مرزا کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے میڈیا تعینات کیا گیا تھا، اس کے علاوہ یوسف بیگ مرزا پی ٹی وی کے سابق ایم ڈی کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔