بل گیٹس سمیت عالمی اداروں کی پاکستان کو پولیو فری بنانے کیلیے اربوں ڈالر دینے کی یقین دہانی
پاکستان کو 2.6 بلین ڈالر میں سے 1.08 بلین ڈالر بل گیٹس فاؤنڈیشن دے گا، معاون خصوصی وزیراعظم ڈاکٹر ظفر مرزا
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک کو مکمل طور پر پولیو فری بنانے کے لیے بل گیٹس فاؤنڈیشن سمیت دیگر عالمی ادارے 2.6 ارب ڈالر کی امداد دیں گے۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق ابو ظہبی میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ایک مربوط اور جامع پروگرام منصوبہ بنایا ہے جس پر عمل درآمد جاری ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے پولیو کے خاتمے کے لیے بل گیٹس فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے پاکستان کو پولیو کے خاتمے کے لیے 2.6 بلین ڈالر کی امداد دیں گے جن میں سے 1.08 بلین ڈالر بل گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے دیئے جائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے 150 ملین ڈالر کی رقم مختص کرے گی۔