بلا سود سستے مکانات کی تعمیر کیلئے وزارت ہاوٴسنگ اور نجی بینک کے درمیان معاہدہ
حکومت پاکستان میسرز اخوت کو ملک بھر میں چھوٹے قرضوں کی تقسیم کے لیے 5 ارب روپے فراہم کرے گی، وزارت ہاوٴسنگ
بلا سود سستے مکانات کی تعمیر کیلئے وزارت ہاوٴسنگ اور اخوت اسلامک مائیکرو فنانس کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلا سود سستے مکانات کی تعمیر کیلئے وزارت ہاوٴسنگ اور اخوت اسلامک مائیکرو فنانس کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے، معاہدے پر سیکرٹری ہاؤسنگ ڈاکٹر عمران زیب اور اخوت کے چیف ایگزیکٹو افسر ڈاکٹر امجد ثاقت نے دستخط کیے۔
وزارت ہاوٴسنگ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے سستے مکانات کی تعمیر وآرائش ومرمت کے لیے قرضوں کی فراہمی کے سلسلہ میں 5ارب روپے مختص کیے ہیں اور حکومت پاکستان میسرز اخوت کو ملک بھر میں چھوٹے قرضوں کی تقسیم کے لیے 5ارب روپے فراہم کرے گی۔
اعلامیئے کے مطابق قرضوں کو نئے مکانات کی تعمیر کے علاوہ اضافی کمروں ، کچن اور باتھ روم سمیت گھر کی آرائش کے لیے استعمال کیا جائے گا، قرضہ کی رقم 10لاکھ روپے تک ہوگی اور اس قرضہ کی درخواست کی کوئی پراسیسنگ فیس نہیں ہوگی اور یہ رقم 24 سے لے کر 60 ماہانہ قسطوں میں واپس ادا کرنی ہوگی۔