’’میڈان پاکستان ایکسپو2012‘‘ ممبئی میںشروع ہوگئی

6روزتک جاری رہنے والی نمائش میں58پاکستانی کمپنیوںنے100سے زائداسٹالزلگائے ہیں

6روزتک جاری رہنے والی نمائش میں58پاکستانی کمپنیوںنے100سے زائداسٹالزلگائے ہیں. فوٹو: فائل

KARACHI:
''میڈ ان پاکستان ایکسپو 2012'' بھارت کے شہرممبئی میں شروع ہوگئی،6 روزتک جاری رہنے والی نمائش میں 58 پاکستانی کمپنیوں نے اپنی منصوعات تشہیر کیلیے 100سے زائداسٹالزقائم کیے ہیں،یہ نمائش وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت(ایف پی سی سی آئی)پاکستان اوروفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت بھارت (ایف آئی سی سی آئی) کے اشتراک سے منعقد کی گئی ہے،


نمائش میں ٹیکسائل،ماربل،ہربل ،میڈیسن، پلاسٹک اورخشک پھلوںکا کاروبار کر نے والے پاکستانی اداروں نے اپنے اسٹالزلگائے ہیں،ایف پی سی سی آئی کے صدر حاجی فضل شیرانی کی قیادت میں پاکستانی تجارتی وفد بھی بھارت کے دورے پرہے،حاجی فضل شیرانی نے کہاہے کہ نمائش کے انعقاد سے پاکستانی برآمد کنندگان کونئی منڈیوں کی تلاش میں مدد ملے گی جس سے پاکستانی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔واضح رہے کہ6روزہ میڈ ان پاکستان 2012 نمائش 5ستمبر کواختتام پذیرہوگی۔
Load Next Story