اسرائیلی بستیوں پر امریکا کی حمایت افسوسناک ہے اقوام متحدہ
آبادکاری عالمی قوانین کی خلاف ورزی ،اپنے موقف پر قائم ہیں،فلسطینیوں کی حمایت کیلیے پر عزم رہیں گے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اسرائیلی بستیوں بارے واشنگٹن کے اعلان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پریس بریفنگ کے دوران گوٹرس کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے ایک سوال کہ کیا سیکریٹری جنرل کوواشنگٹن کے اعلان پر خدشات ہیں جوسلامتی کونسل کی قرار دادوں اوریہ عالمی قوانین کے خلاف نہیں ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی بستیوں کے بارے میں اقوام متحدہ کا موقف جوں کا توں برقرار ہے، جہاں تک ہمارے خدشات کا تعلق ہے ہم سیکیورٹی کونسل کی متعلقہ قرار دادوں سے رہنمائی لیتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام کی حمایت کیلئے پر عزم رہیں گے اور ان قرار دادوں کی بنیاد پر پائیدار اور مستقل امن حاصل کرنے کیلیے اسرائیل پر زور دیتے رہیں گے۔ سیکیورٹی کونسل کی قرار داد2334 بیان کرتی ہے کہ اسرائیل کی طرف سے بستیاں تعمیر کرنا عالمی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے اور دو ریاستی حل، انصاف کے حصول اورجامع امن قائم کرنے کیلئے بڑی رکاوٹ ہے، انہوں نے کہا کہ یہ سلامتی کونسل کا موقف برقرار ہے ،ہمارا یہ موقف کل بھی تھا اور ہمارا یہ موقف آج بھی ہے۔