سرکاری اسکولوں کے تعمیراتی کا م میں ناقص میٹریل کا استعمال عمارتیں2برس میں ہی تباہ
چھتوں کا پلاستر گر نے لگا ، ہزاروں بچوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق،ٹھیکیداروں کیخلاف مظاہرہ، فوری کارروائی کا مطالبہ
کوٹری و مانجھند کے سرکاری اسکولوں کے ترقیاتی کاموں میں بھی ناقص مٹیریل استعمال کیے جانے کا انکشاف، طلبہ و طالبات سمیت علاقہ مکینوں کا ایجوکیشن ورکس اینڈ سروسز جامشورو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق کوٹری و مانجھند میں سرکاری اسکولوں کی تعمیر و مرمتی کام میں بھی ٹھیکیداروں کے مبینہ طور پر ناقص مٹیریل استعمال کرنے کے باعث گائوں مہرو کھوسو میں بوائز اینڈ گرلز اسکولز کی عمارات2 برسوں میں ہی خستہ حال ہو گئی، چھتوں کا پلاستر گر نے لگا جبکہ دیگر کئی علاقوں میں تعمیر کی گئی اسکولوں کی عمارتیں تباہ ہوتی جا رہی ہیں جس کے خلاف مکینوں نے لنک روڈ پر ایجوکیشن ورکس اینڈ سروس جامشورو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں طلباء و طالبات کی بڑی تعداد بھی شریک تھی، جو مختلف نعرے لگا رہے تھے۔
انھوں نے الزام عائد کیا کہ ڈی او ایجوکیشن کی سرپرستی میں ٹھیکیدار اسکولوںکی عمارات میں ناقص مٹیریل استعمال کرتے ہیں، انہیں اتنا خیال بھی نہیں کہ یہاں معصوم بچے تعلیم حاصل کریں گے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ اسکولوں کی عمارتیں از سر نو تعمیر کرائی جائیں اور کوٹری ، مانجھند کے مختلف علاقوں میں قائم اسکولوں میں مرمتی کام کے نام پر لاکھوں روپے ہڑپ کیے جانے کا نوٹس لے کر ملوث افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔