نادرا میں ایک دن کے لئے بھی غلط آدمی قابل قبول نہیں سپریم کورٹ
نادرا میں غلط آدمی کی موجودگی سے سب کے بینک اکاؤنٹس غیر محفوظ ہو جاتے ہیں، جسٹس گلزار
سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے ہیں کہ نادرا میں ایک دن کے لئے بھی غلط آدمی قابل قبول نہیں۔
جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے نادرا ملازم کی نوکری سے برطرفی کے خلاف اپیل پر سماعت کی، سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔
دوران سماعت جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ نادرا ایک انتہائی حساس ادارہ ہے، یہ پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اس کی اہمیت کا ہمیں اندازہ ہے، نادرا میں غلط آدمی ایک دن کے لئے بھی قابل قبول نہیں، نادرا میں غلط آدمی کی موجودگی سے سب کے بینک اکاؤنٹس غیر محفوظ ہو جاتے ہیں۔