آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کا اعلان کردیا
بیٹنگ کے شعبے میں پاکستان کی ایک بھی پلیئر ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بناسکی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے خواتین کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کا اعلان کر دیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے خواتین کی ٹوئنٹی 20 رینکنگ کا اعلان کیا ہے جہاں رینکنگ میں آسٹریلیا کا راج ہے، انگلینڈ دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے، بھارت چوتھے، ویسٹ انڈیز پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستان کی پوزیشن ساتویں ہے۔ اسی طرح سری لنکا آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور آئرلینڈ کی ٹیم دسویں نمبر پر ہے۔
بیٹنگ کے شعبے میں پاکستان کی ایک بھی پلیئر ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکی۔ بیٹنگ میں نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس پہلے نمبر پر ہیں، آسٹریلیا کی میگ لیننگ دوسرے اور کینگروز کے دیس ہی کی الیسا ہیلے تیسرے نمبروں پر براجمان ہیں۔ بھارت کی دو پلیئرز جمیماروڈریکوئز چوتھے اور ہرمنپریت کور دسویں نمبر پر ہیں،پاکستان کی بسمعہ معروف گیارھویں اور جویریہ خان انیسویں نمبر پر ہیں۔
بولنگ میں آسٹریلیا کی میگن شہٹ کا راج ہے، بھارت کی رادھا یادیو دوسرے، اور جنوبی افریقہ کی شبنم اسمعیل تیسرے نمبروں پر ہیں۔ بھارت ہی کی دیپتی شرما چوتھے اور پونم یادیو پانچویں نمبر پر ہیں، پاکستان کی انعم امین بارھویں اور ندا ڈار سترھویں نمبر پر ہیں، ثنا میر کا نمبر چوبیسواں ہے۔آل راﺅنڈرز میں پاکستان کی ندا ڈار ساتویں نمبر پر براجمان ہیں،آسٹریلیا کی ایلسی پیری پہلے، نیوزی لینڈ کی صوفی ڈیوائن دوسرے اور ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھوز تیسرے نمبر پر ہیں۔