امن مذاکرات میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے پرویز خٹک

صوبوں کواپنی حا لت بدلنے کیلیے ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ گفتگو

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک آواران زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی چیک دے رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

ISLAMABAD:
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے لیے ہماری نظریں وفاقی حکومت پرہیں۔

ہم اس وقت بھی حالت جنگ میں ہیںکیونکہ کے پی کے اوربلوچستان ایک جیسی صورتحال کا سامنا کررہے ہیں، امن کے لیے مذاکرات میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ وہ جمعرات کو چیف منسٹر سیکریٹریٹ میں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔




اس موقع پران کے ہمراہ مرکزی جنرل سیکرٹری تحریک انصاف جہانگیر ترین اورڈاکٹر عارف علوی، اسحاق خاکوانی ودیگر بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وہ بلوچستان زلزلہ زدگان سے اظہار یکجہتی کے لیے آئے ہیں۔ صوبوں کو اپنی حالت بدلنے اوربہتر بنانے کے لیے ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا۔امن و سکون کے لیے کو شاں ہیں۔ اس سلسلے میں کسی بھی اقدام سے دریغ نہیں کریں گے۔ کے پی کے میں ڈرون حملے بند ہونے چاہئیں کیونکہ اس میں معصوم لوگ ہی نشانہ بن رہے ہیں۔
Load Next Story