ترکی میں پاک بحریہ کے 2 جہازوں کی عالمی مشقوں میں شرکت

مشقیں9سے21 نومبر تک بحیرہ روم میں منعقد کی گئیں، ترجمان پاک بحریہ

مشقیں9سے21 نومبر تک بحیرہ روم میں منعقد کی گئیں، ترجمان پاک بحریہ۔ فوٹو : ایکسپریس

پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس عالمگیر اور P3C ائیر کرافٹ کی ترکی میں منعقدہ بین الاقوامی بحری مشقوں میں شرکت کی۔


ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ مشقیں9سے21 نومبر تک بحیرہ روم میں منعقد کی گئیں، پاکستانی جہازوں نے ترک بحریہ کے ساتھ مشرقی بحیرہ روم میں منعقدہ پاکستان اور ترکی کے مابین دوطرفہ مشق میں بھی بھرپور شرکت کی۔ بین الاقوامی مشق کانام ڈوگو اکڈینیز تھا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشقوں میں بارہ سے زائد ممالک کی افواج نے شرکت کی جس کا مقصد مختلف مہارتوں اور باہمی حربی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کی بندرگاہ اکساز کے دورے کے دوران پی این ایس عالمگیر پر استقبالیے کا اہتمام بھی کیا گیا۔
Load Next Story