ممبئی حملہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ نہ ملنے پر کارروائی رک گئی

رپورٹ بھارتی حکومت کے ذریعے بھجوانے کی قانونی حیثیت چیلنج کرینگے، وکیل صفائی

رپورٹ بھارتی حکومت کے ذریعے بھجوانے کی قانونی حیثیت چیلنج کرینگے، وکیل صفائی. فوٹو: فائل

ممبئی حملہ سازش کیس کی سماعت ممبئی جانے والے پاکستانی عدالتی کمیشن کی کارروائی کی رپورٹ بھارت کی طرف سے نہ بھیجے جانے کے باعث لٹک گئی۔

سرکاری پراسیکیوٹر نے بھی عدالت کو آگاہ کردیاکہ کمیشن کی رپورٹ تاحال بھارتی حکومت نے نہیں بھجوائی،جن 4گواہان کو پیش کیا جانا ہے ان کا بیان بھی اسی رپورٹ کے ساتھ کا ہے اس لیے جب تک یہ رپورٹ نہیں آجاتی اس وقت تک ان گواہان کے بیانات وجرح نہیں کرائی جاسکتی۔عدالت نے سماعت بغیرکسی کارروائی کے ملتوی کردی۔




اس کیس میں گرفتار کالعدم لشکر طیبہ کے سربراہ ذکی الرحمان لکھوی کے وکیل ریاض چیمہ ایڈووکیٹ نے عدالتی کمیشن کی رپورٹ بھارتی حکومت کے ذریعے پاکستان بھجوانے کے اقدام کو مستردکرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارتی حکومت اس رپورٹ میں من پسندکی ترمیم کر سکتی ہے،رپورٹ عدالتی اہلکارکے ذریعے بھجوانی چاہیے تھی،اس رپورٹ کوبھارتی حکومت کے ذریعے بھجوانے کی قانونی حیثیت کو عدالت میں چیلنج کر رہے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story