برآمدی صنعتوں کیلیے گیس کاعلیحدہ سلیب متعارف کرایاجائے

12کھرب کاریونیو دینے والے شعبوںکو195ایم ایم سی ایف گیس یومیہ فراہم کی جارہی ہے

12کھرب کاریونیو دینے والے شعبوںکو195ایم ایم سی ایف گیس یومیہ فراہم کی جارہی ہے. فوٹو فائل

کراچی چیمبرمیں برسراقتدار بزنس مین گروپ کے چیئرمین سراج قاسم تیلی نے کہاہے کہ کراچی میں حکومت کی رٹ بالکل نہیںہے اورنہ ہی کراچی کی تاجربرادری کواہمیت دی جاتی ہے،یہ بات انھوںنے ہفتے کوکراچی چیمبر میںوزیرپٹرولیم اور وزیر کلائمنٹ چینج کے اعزازمیںدیے گئے ظہرانے سے خطاب کے دوران کہی،سراج تیلی نے کہاکہ طویل دورانیے سے شہر میںپھیلنے والی بدامنی کوروکنے کیلیے کوئی ایسا طریقہ کار وضح کرنے کی ضرورت ہے جس میں شہر کے تمام اسٹیک ہولڈرز کوآمنے سامنے بٹھایا جائے اور اس سنگین مسئلے کے حل کی تلاش تک مذاکرات کیے جائیں، تقریب سے سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین زبیر موتی والا نے کہاکہ ہوشرباگیس ٹیرف کی وجہ سے مقامی برآمدی صنعتیں عالمی منڈیوں میں اپنے حریفوں کے ساتھ مقابلے کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہیں،


انھوںنے بتایاکہ کراچی کے 1200 ارب روپے مالیت کا ریونیو دینے والے شعبوں کو صرف 195 ایم ایم سی ایف گیس یومیہ فراہم کی جارہی ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ وزارت پٹرولیم برآمدی نوعیت کی صنعتوں کیلیے قدرتی گیس کاعلیحدہ سلیب متعارف کرائے جبکہ اس شعبے کو گیس انفرااسٹرکچرڈیولپمنٹ سیس سے مستثنیٰ قراردیا جائے، کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر میاںابرارنے کہاکہ لوڈشیڈنگ کے باعث برآمدی آرڈرز کی مقررہ مدت میں تکمیل مشکل ہوگئی ہے،

انھوںنے کہاکہ بنگلہ دیش میں گیس کے ٹیرف پاکستان کے مقابلے میں 50 فیصد کم ہیںاگر برآمدات کو فروغ دینا ہے تو گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے،تقریب سے کراچی چیمبر کے سینئرنائب صدریونس ایم بشیر اور سابق صدر اے کیو خلیل نے بھی خطاب کیا۔
Load Next Story