ایم کیوایم کا سندھ حکومت میں شمولیت کا فیصلہ
رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرخالد مقبول ،بابر غوری،عادل صدیقی اور لندن سے ندیم نصرت سمیت دیگر اہم رہنما بھی دبئی پہنچ گئے
ایم کیوایم نے سندھ حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا،گورنر سندھ سمیت پارٹی کے اہم رہنما دبئی پہنچ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں مذاکرات کے لیے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرخالد مقبول صدیقی،بابر غوری، عادل صدیقی اور لندن سے ندیم نصرت سمیت دیگر اہم رہنما بھی دبئی پہنچ گئے ہیں جبکہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد دودن پہلے سے ہی دبئی میں موجود ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ دبئی میں ایم کیو ایم کے رہنما پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے جس کے بعد ایم کیوایم کی حکومت میں شمولیت کے حوالےسے معاملات کو حتمی شکل دی جائیگی اور حکومت میں شمولیت کے معاملے پر ایم کیوایم کی واضح پالیسی سامنے آجائے گی۔اسی سلسلے میں پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک کی آج صبح دبئی روانگی متوقع ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پیپلزپارٹی اور متحدہ کے درمیان کچھ معاملات پر پیش رفت ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ اب سے دو روز پہلے اچانک دبئی روانہ ہوگئے تھے جس کے بعد اس طرح کی اطلاعات آنا شروع ہوگئی تھیں کہ پی پی اور متحدہ میں اہم مذاکرات متوقع ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ حکومت میں بھی ایم کیوایم پیپلزپارٹی کی اتحادی رہ چکی ہے۔