شکیل آفریدی نے پاکستانی قانون کی خلاف ورزی کی اور عدالت ہی اسکا فیصلہ کرے گی ترجمان دفتر خارجہ
ممبئی دھماکوں سے متعلق بھارت سے مزید ثبوت درکار ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کو شکیل آفریدی سے جوڑنا مناسب نہیں، شکیل آفریدی نے پاکستانی قانون کی خلاف ورزی کی اور اب عدالت ہی اس کا فیصلہ کرے گی۔
اسلام آباد میں پریس بریفنگ کرتے ہوئے اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ کہ وزیر اعظم نوازشریف کا امریکا کا دورہ انتہائی کامیاب رہا اور دورے میں امریکی حکام سے تمام اہم معاملات پر بات ہوئی، ڈرون حملوں سے متعلق امریکا پر عالمی دباؤ ہے اور وزیر اعظم نے اپنے دورے میں اس مسئلے کو خصوصی طور پر اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات سے متعلق پاکستان کی پوزیشن واضح ہے اور وزیر اعظم نے بھی اپنے دورے سے بھارت کو مثبت جواب بھیجا ہے۔
اعزاز احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان اور بھارت کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی، پاکستان بھارت کے ساتھ تمام مسائل کا حل بات چیت اور مذاکرات سے چاہتا ہے اور ممبئی دھماکوں سے متعلق بھارت سے مزید ثبوت درکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عافیہ صدیقی کے معاملے کو شکیل آفریدی سے نہ جوڑا جائے، شکیل آفریدی نے پاکستانی قوانین کی خلاف ورزی کی تاہم یہ معاملہ عدالت میں ہے اور وہی فیصلہ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدے پر نواز شریف اور امریکی صدر کے درمیان بات ہوئی اور پاکستان منصوبے پر عمل پیرا ہے اور رہے گا۔