بھارت میں لڑکی نے فیس بک اور موبائل کے زیادہ استعمال سے روکنے پر خودکشی کرلی
17 سالہ ایشوریاداھیوال کا فیس بک اور موبائل کے مسلسل استعمال پر اپنے والدین کے ساتھ جھگڑا ہوا جس پر اس نے خودکشی کر لی
KARACHI:
مغربی بھارت میں لڑکی نے والدین کی جانب سے فیس بک اور موبائل فون کے زیادہ استعمال سے روکنے پر خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق ریاست مہاراشتڑا کے شہر پربھانی میں 17 سالہ ایشوریا داھیوال کا فیس بک اور موبائل کے مسلسل استعمال پر اپنے والدین کے ساتھ جھگڑا ہوا جس کے بعد اس نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی، لڑکی کے والدین نے اسے فیس بک اور موبائل کے دن بھر استعمال کے بجائے اپنی تعلیم پر توجہ دینے کا کہا اور اس دوران ایشوریا داھیوال کی والدین کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی جس کے بعد ان نے خود کو اپنے کمرے میں بند کرکے خودکشی کی۔ ایشوریا داھیوال کے کمرے سے ملنے والے خط میں خودکشی کی وجہ والدین کا جھگڑا اور فیس کے استعمال روکنا لکھا گیا ہے جس کا پولیس کی جانب سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔